ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ کے کنّور میں بی جے پی دفتر پر پولیس کا چھاپہ۔تلواریں، لوہے کی سلاخیں اور چاقو برآمد

کیرالہ کے کنّور میں بی جے پی دفتر پر پولیس کا چھاپہ۔تلواریں، لوہے کی سلاخیں اور چاقو برآمد

Tue, 10 Oct 2017 21:18:39    S.O. News Service

کنور 10؍اکتوبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے شہر کنور میں بی جے پی دفتر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں دفتر کے قریبی احاطے سے دو تلواریں ، سات لوہے کی سلاخیں اور ایک چاقو بر آمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کے کنورضلع دفتر سے متصل احاطے میں یہ زنگ آلود ہتھیار بر آمد ہوئے ہیں۔ہتھیار چھپے ہونے کا پتہ اس وقت چلا جب اس احاطے میں کنور میونسپل کارپوریشن کا عملہ صفائی کاکام انجام دے رہاتھا۔اس واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع صدر ستیہ پرکاش نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے دفتر کے قریب ہتھیار چھپاکر رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے کسی نے یہ ہتھیار وہاں جان بوجھ کر رکھوائے ہوں گے۔


Share: